9 جولائی، 2015، 12:26 AM

میری لینڈ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

میری لینڈ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بالٹی مور کی میری لینڈ یونیورسٹی کے قریب پیش آیا جہاں دو اطراف سے دو مسلح افراد وین سے اترے اور انہوں نے قریب کھڑے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اورشہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قاتلوں کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کریں۔

News ID 1856465

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha